بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی

سرینگر: ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

90 سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور اسیری میں بیماری کے باعث نحیف ہوگئے ہیں۔اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کو مطلع کرچکا ہوں۔