امریکی صدارتی انتخابات: جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان

امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔