امریکا میں فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز آج سے شروع ہوگا

امریکا میں فائزر کی کورونا ویکسین لگانےکا آغاز آج سے شروع ہوگا۔امریکی ایف ڈی اے نے گزشتہ ہفتے فائزر کی کورونا ویکسین کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی تھی جس کے بعد آج وائٹ ہاؤس کا عملہ پہلےویکسین کی سہولت حاصل کرنےوالوں میں شامل ہوگا۔

دوسری جانب امریکا نے ماڈرنا کی کورونا ویکسین کے بھی 200 ملین خوراکوں کے آرڈر دے رکھے ہیں جن میں سے 100 ملین خوراکیں رواں ماہ ہی فراہم کی جائیں گی۔