بھارت میں ماں کی سفاکیت، دل دہلا دینے والا واقعہ

بھارت میں درندہ صفت ماں اپنے ہی بچے کی دشمن بن گئی، اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ لرزہ خیزواقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بنگلورو میں پیش آیا۔ سفاک ماں نے اپنے چھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق 26 سالہ دیوی نامی خاتون نے بچے کی شرارت سے تنگ آکر اسے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول، ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کو پریشان کررہا تھا جس پر ماں طعیش میں آگئی۔

درندگی کی انتہا، بھارتی خاتون نے پیدائش کے بعد بچے کوباہر پھینک دیاپولیس نے بتایا کہ ماں نے 6 سالہ منیش کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ خاتون کو ذہن کا عارضہ بھی لاحق ہے، ممکن ہے اسی وجہ سے یہ بھیانک قدم اٹھایا گیا۔ملزمہ نے پہلے بچے کے قتل کے حوالے سے جھوٹ بولا اور کہا یہ بے ہوش ہوا ہے لیکن بعد میں حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل ماں کو گرفتار کرلیا۔