اسرائیلی فضائیہ کے شام پر حملے، تین فوجی ہلاک

دمشق: اسرائیلی فضائیہ نے شام پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے شام میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے یہ کارروائی شمالی سرحد سے ملنے والے بارودی مواد کے بعد انتقامی طور پر کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے ایرانی قدس فورس اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملوں میں گوداموں، ہیڈکوارٹر، ملٹری کمپاؤنڈ اور شام کے زمین سے فضا سے مار کرنے والے میزائلوں کی بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں شام کے تین فوجی ہلاک اور زخمی ہوا۔اسرائیلی فوجی حکام نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے گولن کی پہاڑیوں سے آئی ای ڈیز برآمد کی ہیں جو شام میں ایران کی مورچہ بندی کے واضح ثبوت ہیں۔