مدینہ میں غیر ملکی ملازم نے خود کُشی کر لی

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مدینہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک غیر ملکی ملازم نے خود کُشی کر لی ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ یہ شخص ایک مقامی ریستوران میں ملازم تھا، جو اپنے دو بنگلہ دیشی ہم وطنوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ وقوعہ کے روز اس کے ساتھی نماز کی ادائیگی کے لیے گئے ، مگر جب واپس آئے تو یہ منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے کہ ان کے 50سالہ ساتھی کی لاش کمرے کے پنکھے پر لٹکائی رسی کے ساتھ جھول رہی تھی۔واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ فی الحال اس بنگلہ دیشی کی خود کُشی کے محرکات کا علم نہیں ہو سکا تاہم جلد اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

جدہ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سعودی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جدہ میں روزگار کی غرض سے مقیم ایک تارک وطن نے خود کشی کر لی۔مرنے والے کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے روزگار کی خاطر مملکت میں مقیم تھا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ جدہ کے علاقے الجوہرہ میں ایک رہائش گاہ میں ایک غیر مْلکی نے خود کو پھندہ لگا لیا ہے۔پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ بھارتی کارکن کی لاش ٹین کے شیڈ کی چھت میں ڈالے گئے پھندے سے جھول رہی تھی۔ پولیس کے ماہرین نے جائے وقوعہ کا معائنہ لینے کے بعد اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی کارکن نے خود کشی کی ہے۔خود کشی کے اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ کوئی قتل کا واقعہ تو نہیں۔