سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے ناکام

ریاض: سعودی عرب نے آئل تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حملے ناکام بنادیے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ یمن کی سرحد کے قریب جنوب مغربی شہر جیزان میں موجود آئل تنصیبات پر حملے کی کوشش کی گئی جسے فورسز نے ناکام بنایا۔ کہ سعودی وزارت توانائی نے حملے ناکام بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بدھ کی شام بارود سے بھری دو کشتیوں کو تباہ کیا۔ فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں آئل سپلائی کرنے والی لائنوں میں محدود پیمانے پر آگ لگی جسے پر فوری قابو پالیا گیا جب کہ اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکومت نے آئل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مجرمانہ فعل میں صرف سعودیہ کو ہدف نہیں بنایا گیا بلکہ مرکزی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔