جدہ ایئرپورٹ میں فرضی آتشزدگی

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں عملے کی تربیت کے لیے فرضی آگ لگائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل چار دن فرضی آگ جلائی جائے گی‘۔

’فرضی آتشزدگی جہازوں کے گراؤنڈ میں ہوگی جس سے باقاعدہ دھواں بھی اٹھے گا‘۔
’آتشزدگی کے وقت کیا کرنا چاہئے، ایئرپورٹ تنصیبات اور مسافروں کو بچانے کے لیے کیا تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں، اس پر عملے کی تربیت کی جائے گی‘۔ ’تربیتی مشق کے دوران سفری کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی‘۔