سعودی عرب میں 12 ربیع الاول کب ہو گی، اعلان کر دیا گیا

ریاض(نیوزڈسک) ربیع الاول کا مہینہ بہت برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس اسلامی مہینے کے دوران ہی خاتم النبیین حضرت محمد کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ جس کے باعث دُنیا کی بڑی آبادی گمراہی اور شرک کے اندھیروں سے نکل کر توحید اور حق کے راستے پر گامزن ہوئی۔ دُنیا بھر کے مسلمان نبی کریم کی ذات سے اپنی جان و مال اور اولاد سے بڑھ کر اُنسیت اور احترام رکھتے ہیں اور ان کی ناموس کو اپنے والدین کی عزت سے بھی بڑھ کر جانتے ہیں۔

اُمتِ مُسلمہ کو ربیع الاول کے مہینے کا خصوصی طور پر انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو وہ نبی کریم کی ولادت مُبارکہ کا جشن مناتے ہیں ۔ سعودی عرب میں ربیع الاول کے مہینے کی آغاز کی عیسوی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔

سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔اس اعتبار سے 12 ربیع الاول 29 اکتوبر 2020ء کو بروز اتوار ہو گی۔ دیگر کئی ممالک میں بھی 12 ربیع الاول اسی تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔