پاکستانیوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ، سعودی ائیر لائن کا دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ریاض (روزنیوز)سعودی ائیرلائن نے اسلام آباد اور کراچی کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روزنیوزکےمطابق سعودی ائیر لائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت دنیا بھر کے 20 مقامات کے لئے عالمی پروازیں بحال کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پرپابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب سعودی ائیر لائن نے دنیا بھر کے بیس شہروں کے لئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے سات ماہ کے بعد سعودی ائیر لائن بین الاقوامی کمرشل پروازیں بحال کر رہی ہے۔سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لئے تین روز قرنطینہ میں رہنا لازمی ہو گا اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے اندراپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرانا لازمی ہو گا۔