گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد کا حملہ ، 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ (حسنات بلوچ) گوجرانوالہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد کے حملے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین پر تشدد کے واقعے میں 4 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گوجرانوالہ تھانہ اسیٹلائٹ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے فرنٹ ڈیسک پر دھاوا بھول دیا۔ ملزمان نے نہ صرف تھوڑ پھوڑ کی بلکہ ملازمین کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

نائب تحصیلدار ملزمان کیخلاف استغاثہ دینے آئے تھے کہ ملزمان بھی انکے پیچھے پیچھے تھانے پہنچ گئے۔ ملزمان نے پہلے ملازمین سے تلخ کلامی کی پھر فرنٹ ڈیسک میں موجود کمپیوٹر گرا دئیے اور تھوڑ پھوڑ شروع کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔