کورونا مریضوں کی شرح 2فیصد سے متجاوز ،اموات کا سلسلہ بھی شروع
پاکستان میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔
قومی ادارہ صحت کی اپ ڈیٹ کے مطابق کورونا مریضوں کی شرح 2فیصد سے متجاوز کر گئی ہے، جبکہ اموات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے کورونا وائرس کی تصدیق 268 افراد میں ہوئی ، اس طرح نئے مریضوں کی شرح 2.14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
این آئی ایچ کی اپ ڈیٹ کے مطابق ایک شخص جاں بحق، جبکہ 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔