پاکستان میں اب 12 سال تک کے بچوں کو بھی کورونا کی ویکسین لگائی جائے گی

پاکستان میں اب 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی کورونا کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے پاکستان میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اسدعمر کہتے ہیں کہ بچوں کو ویکسین لگانے کیلئے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔