کرونا مریضوں کیلئے صرف 35 دن میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر، پاکستانیوں نے مثال قائم کر دی

اسلام آباد عالمی وبا کرونا کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں 250 بستر کے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر ریکارڈ 35دن میں مکمل کر لی گئی ہے،یہ ہسپتال فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر تعمیر کیا ہے۔ اس ہسپتال میں نہ صرف کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج بہترین طبی آلات اور ادویات کے تحت کیا جا سکتا ہے بلکہ دیگر امراض کے علاج کیلئے بھی سہولتیں موجود ہیں۔آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال پانچ وارڈزاور ایک کمرے پر مشتمل ہے جس میں ایک

آئی سی یو دو جنرل وارڈز، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ریڈیالوجی، پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی ہے۔اس میں ایچ وی اے سی(حرارت، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ) اور سیوریج نظام، سی سی ٹی وی، انٹر کام،ایچ آئی ایم ایس(صحت انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم) اور لمز(لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم)آگ، دھویں کا پتہ لگانے کا نظام،آر او پلانٹ،کچن،کے علاوہ ڈاکٹروں کی رہائش اور ایک مسجد ہے۔