ترکی میں کورونا ،اموات کی تعداد 11594ہوگئی

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 11 ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 51 ہزار 516 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 2 ہزار 712 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 375 تک پہنچ گئی ہے۔