کورونا وبا؛ 2000 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 641 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 092 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 051 ، پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار 822، خیبرپختونخوا 41 ہزار 472 ، اسلام آباد میں 23 ہزار 122، بلوچستان میں 16 ہزار 274 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 139 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 تعداد ہوگئی۔