کورونا کی ممکنہ دوسری لہر؛ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 421 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 5 ہزار 835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 621 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 249 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 367، خیبرپختونخوا 38 ہزار 521 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 781، بلوچستان میں 15 ہزار 621 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 322 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 016 تعداد ہوگئی۔