بھارت میں شراب کے پیسے نہ دینے پر سفاک بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی

ماں کو آگ لگا دی

بھارت کی ریاست کیرالہ میں پولیس کی جانب سے خبر سامنے آئی ہے کہ 75 سال کی بوڑھی ماں کو بے رحم بیٹے نے آگ لگا دی
اس دردناک واقعے کی خبر سامنے آتے ہی قریبی تھانے کی پولیس پہنچ گئی اور اس بوڑھی خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال میں منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کے متاثرہ خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ جسم جلنے کے باعث خاتون کے زندہ بچنے کے امکان بہت کم ہیں۔
مقامی پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے سفاک بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقامی میڈیا کی رپوٹس میں یہ دردناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ سفاک بیٹے منوج نے شراب کے پیسے نہ ملنے پر اپنی ضعیف عمرماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں