علیزا سلطان کی علیحدگی کی تصدیق، فیروز خان کا بھی تعلقات کے خاتمے کا اعلان

علیزا سلطان کی علیحدگی کی تصدیق، فیروز خان کا بھی تعلقات کے خاتمے کا اعلان

پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے اول شوہر پر جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی تو بعد ازاں فیروز خان نے بھی علیزا کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی تحریر میں اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزا سلطان نے کہا کہ چار سال کی شادی کے دوران مسلسل اپنے شوہر فیروز خان کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور افشائے راز کی دھمکیوں کا سامنا کیا، بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنی ساری زندگی اس خوفناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی پرورش تشدد زدہ ماحول میں نہیں کرنا چاہتی، گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزا میں علیحدگی کی خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی تھیں۔

خیال رہے کہ فیروز اور علیزا نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں، فیروز خان اور علیزا نے 2018ء میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

اداکار فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک تحریر لکھ کر لگائی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور اب انھوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی تحویل کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

اداکار نے اپنی تحریر میں گزشتہ روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا ”مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا بھروسہ ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کے لیے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں۔“

فیروز خان نے مزید کہا ”میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں، کیونکہ مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں