توہین عدالت مقدمہ، عمران خان نے معافی مانگ لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فرد جرم روک دی

توہین عدالت مقدمہ، عمران خان نے معافی مانگ لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فرد جرم روک دی

توہین عدالت مقدمہ میں عمران خان نے عدالت عالیہ کے روبرو معافی مانگ لی، کہا معافی مانگتا ہوں اگر کوئی حد عبور کی ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فرد جرم کی کارروائی روک دی، اور سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت مقدمہ کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان خاتون جج سے معافی مانگنے کے لیے رضا مند ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا مقصد خاتون جج کو دھمکانا نہیں تھا، خاتون جج کے پاس جا کر وضاحت کرنے کو تیار ہوں۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم فرد جرم کی کارروائی روک رہے ہیں، اگر آپ کو غلطی کا احساس ہو گیا ہے تو عدالت اس کو سراہتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ایک ہفتے میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

بعدازاں توہین عدالت مقدمہ کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں