ڈونلڈ ٹرمپ اور اولاد پر فراڈ ثابت ہونے پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد

ڈونلڈ ٹرمپ اور اولاد پر فراڈ ثابت ہونے پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اولاد پر فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کا نتیجہ مثبت آنے پر ریاست نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹرمپ اوران کی اولاد پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر 5 سال کی پابندی لگائی جا رہی ہے اور وہ کاروبار کے لیے قرض بھی نہیں لے سکیں گے۔

امریکی ریاست نیویارک کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا، تحقیقات میں یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی تھی کے ٹیکس سے بچنے کی خاطر سابق صدر اور ان کی اولاد نے فراڈ کیا تھا۔

ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل ‘لٹیٹیا جیمز’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اولاد کے خلاف 25 کروڑ ڈالر کا مقدمہ دائر کیا گیا، تین سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ ٹرمپ اور ان کے ادارے نے جائیداد کا غلط تخمینہ دیا، دستاویزات کو ٹیکس وصولی ادارے کے پاس بھیجا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں