ٹیم کی خراب کارکردگی پر شوہر کو بھی باتیں سننا پڑتی ہیں، آل راؤنڈر کائنات امتیاز

ٹیم کی خراب کارکردگی پر شوہر کو بھی باتیں سننا پڑتی ہیں، آل راؤنڈر کائنات امتیاز

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر شوہر کو بھی باتیں سننا پڑتی ہیں، وہ میرا بہت زیادہ ساتھ دیتے ہیں لیکن برا کھیل پیش کرنے پر وہ بھی تنقید کرتے ہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ اگر یہ سوال شادی شدہ خواتین کرکٹروں سے پوچھا جاتا ہے کہ انھیں کوئی مسئلہ تو نہیں تو یہ سوال لڑکوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے کیونکہ شادی کے بعد زیادہ تر کرکٹر کھیلتے رہتے ہیں، انھوں نے کہا شادی شدہ ہونے کی وجہ سے مجھے تو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز نے مزید کہا کہ والدین نے بہت ساتھ دیا اور ان کی وجہ سے ہی میں کرکٹر بنی، شادی کے بعد اب سسرال میں حوصلہ افزائی مل رہی ہے، میرے شوہر میری بہت حمایت کر رہے ہیں، اچھا نہ کھیلنے پر شوہر بھی تنقید کرتے ہیں لیکن بہت متحرک بھی کرتے ہیں، عام مداحوں کی طرح شوہر بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم تسلسل کے ساتھ کھیلے، پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر میرے شوہر کو باتیں سننا پڑتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری فیملیوں سے درخواست ہے کہ لڑکیوں کے پیچھے کھڑے ہوں، اگر یہ پیچھے کھڑی نہیں ہوں گی تو کھیل کی طرف لڑکیاں نہیں آئیں گی۔

خیال رہے کہ آل راؤنڈر کائنات امتیاز ان دنوں لاہور میں خواتین ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں