ایران کے جنوبی حصے میں زلزلہ، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک، 44 زخمی

ایران کے جنوبی حصے میں زلزلہ، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک، 44 زخمی

ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔

ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا، ایران کی جنوبی بندرگاہ ‘بندر لنگہ’ کے شہر میں شدید زلزلے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی، جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کو 6.2 کی شست کا قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی نشریاتی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں قائم 12 دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں