روس کا اپنے زیر قبضہ یوکرائن کے علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان

روس کا اپنے زیر قبضہ یوکرائن کے علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان

روس نے اپنے زیر قبضہ یوکرائن کے علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی نشریاتی اطلاعات کے مطابق روس کے زیر قبضہ یوکرائن کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، اُدھر یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا ہے کہ روس جو مرضی کر لے مگر اس سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا، یوکرائن کو اس کے باوجود اپنے علاقوں کو آزاد کرانے کا ہر طرح سے حق حاصل رہے گا۔

دوسری جانب یوکرائن نے روس کی طرف سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نے مذکورہ ریفرنڈم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نتائج کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں