پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کشیدہ، 24 گھنٹوں میں 229 مریض شکار ہو گئے

پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کشیدہ، 24 گھنٹوں میں 229 مریض شکار ہو گئے

پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کشیدہ ہونے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 229 مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور 100، راولپنڈی 86، گوجرانوالہ، اٹک اور ملتان میں 8، 8 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں سرگودھا، بہاولپور، گجرات اور فیصل آباد میں بھی ڈینگی سے 2، 2  متاثرہ ہیں، جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، ڈی جی خان، نارووال، اور خانیوال میں ڈینگی کی ایک ایک مریض میں تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ لودھراں، ساہیوال، اوکاڑہ، وہاڑی، اور قصور سے بھی ایک ایک مریض کی اطلاعات ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 3869 مریض سامنے آ چکے ہیں، اسپتالوں میں ڈینگی کے 889 مریض زیر علاج ہیں، نیز گزشتہ روز پورے پنجاب میں 1747، جبکہ صرف لاہور میں 764 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں