کے الیکٹرک کی نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست

کے الیکٹرک کی نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست

کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا، خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ہم شمسی، کوئلے اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں