علی سیٹھی کے گانے ‘پسوڑی’ سن کر ہارورڈ یونیورسٹی میں مداح جھومنے پر مجبور

علی سیٹھی کے گانے 'پسوڑی' سن کر ہارورڈ یونیورسٹی میں مداح جھومنے پر مجبور

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں علی سیٹھی کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ سن کر دنیا کی اول درجے کی ہارورڈ یونیورسٹی میں مداح جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

گلوکار علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہارورڈ یونیورسٹی میں گائے گئے گانے کی ویڈیو لگائی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار یونیورسٹی کے تھیٹر میں اپنا مشہور گانا ’پسوڑی‘ گا رہے ہیں، اور وہاں کثیر تعداد میں موجود موسیقی کے مداح گانے پر جھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

علی سیٹھی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بطور عنوان ہارورڈ کے تھیٹر میں آنے والے مداحوں کی تعریف بھی کی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا یہ مشہور گانا ’پسوڑی‘ علی سیٹھی نے گلوکارہ شئے گِل کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں