کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز، 5 تا 12 سال کے بچوں کو لگائی جائے گی

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز، 5 تا 12 سال کے بچوں کو لگائی جائے گی

ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع ہو گئی، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، تعلیمی اداروں میں ویکسین لگانے کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے، بچوں کی ویکسینیشن کے لیے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہو گا اور ب فارم کے ذریعے بچوں کو ویکسینیشن کے لیے اہل سمجھا جائے گی۔

این آئی ایچ کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لوگ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں، دوسری خوراک پہلی خوراک کے بعد 21 سے 56 دنوں کے اندر لگوانا ضروری ہے۔

پہلے مرحلے میں مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، بچوں کو والدین کی رضا مندی سے سکولوں میں ویکسین لگائے جانے کا اہتمام کیا جائے گا، اس کے علاوہ والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن مراکز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں