این ایف آر سی این سی کی صوبوں کو غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

این ایف آر سی این سی کی صوبوں کو غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کی ہدایت

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر (این ایف آر سی این سی) نے ٹماٹر اور پیاز کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے صوبوں کو غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کرنے کا کہا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدارت نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سنٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فورم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں عوام کے کھانے پینے اور ضروری غذائی اشیا کی ترسیل کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے غذائی اجناس خصوصاَ ٹماٹر اور پیاز کو تیز ترین دستیاب طریقے پر منگوانے کے اقدمات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فورم کو بتایا گیا کہ اس وقت غذائی اجناس کا ذخیرہ بڑی تعداد میں موجود ہے اور اگلی فصل کی کاشت سے ماقبل اگر وقت پر سارے اقدامات کر لیے جائیں تو پاکستان میں غذائی قلت نہیں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں