وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ میدانوں کو کرائے پر دینے کی نیلامی روک دی گئی

وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ میدانوں کو کرائے پر دینے کی نیلامی روک دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ میدانوں کی نیلامی روک دی ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن میدانوں کو کرائے پر دے رہی تھی جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے کرکٹ میدانوں کو نجی کمپنی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سردار مہتاب نے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز نے درخواست پر سماعت کی اور حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کرکٹ میدانوں کو نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا، حکم نامے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ میدان کرائے پر دینے سے روک دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں