پی سی بی کھلاڑیوں کے طبی و جسمانی بحالی کے انتظامات خود کرتا ہے، شاہد آفریدی بیان پر ردعمل

پی سی بی کھلاڑیوں کے طبی و جسمانی بحالی کے انتظامات خود کرتا ہے، شاہد آفریدی بیان پر ردعمل

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ سے متعلق شاہد آفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان پر ان کا نام لیے بغیر وضاحت کی ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے طبی اور جسمانی بحالی کے تمام انتظامات خود کرتا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے شاہین شاہ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے طبی اور جسمانی بحالی کے اخراجات خود اٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گیا ہے، شاہین اپنے پیسوں پر انگلینڈ میں رکا ہوا ہے، ڈاکٹر سے رابطہ بھی میں نے یہاں سے کروا کر دیا ہے، اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ نہیں کر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں