گیس سیکٹر: گردشی قرضہ 750 ارب سے متجاوز، 120 ارب اضافی وصولی کا منصوبہ

گیس سیکٹر: گردشی قرضہ 750 ارب سے متجاوز، 120 ارب اضافی وصولی کا منصوبہ

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 750 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت نے گیس صارفین کی جیبوں سے مزید 120 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی بس سے باہر ہو گیا ہے، گیس نرخنامے (ٹیرف) میں اضافے سے مجموعی طور پر 786 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے، 666 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے گیس شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کی شرط ہے، آنے والی سردیوں کے موسم سے پہلے ہی گیس نرخنامے میں مزید اضافہ کیا جائے گا، نرخنامے میں 45 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، قیمتوں سے حاصل آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی، گیس نرخنامے میں اضافے پر عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں