اشنا شاہ کو متنازعہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اشنا شاہ کے متنازعہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ اشنا شاہ کو خواتین کو دھوکا دینے سے متعلق ٹویٹ پر سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ کو آج کل ایک نئی مشکل کا سامنا ہے، اپنے ٹویٹ میں انھوں نے مرد دوستوں کو تنبیہ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغام میں مرد دوستوں (میل فرینڈ) کی خیر خبر لیتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا ہے کہ پیارے مردو (ڈیئر مین) میں اگر آپ کی خاتون دوست (فی میل فرینڈ) بیہودہ باتوں پر ردعمل نہیں دے رہی تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے، ایسا نہ ہو آپ کی یہ حرکت مزید پریشانی کا سبب بنے۔

اداکارہ کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اشنا شاہ پر کڑی تنقید شروع کر دی ہے، ان کی طرف سے کیے جانے والے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ‘ڈیئر مین’ اور ‘ڈیئر وومین’ سمیت مخلتف موضوعات پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں