سکھیکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

سکھیکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

سکھیکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹرچینج کے قریب ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی سرگودھا میں جنازے کی ادائیگی کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ سکھیکی انٹرچینج کے قریب وین کا ٹائر پھٹ گیا، ڈرائیور وین ایک طرف کھڑی کر کے ٹائر بدل رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والا ٹرالر اس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سکھیکی میں ٹریفک حادثے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں