پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی تعاون پر مبنی تعلقات۔۔۔ مخالفین پراپیگنڈہ کرتے رہیں، پرویز الٰہی

پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی تعاون پر مبنی تعلقات۔۔۔ مخالفین پراپیگنڈہ کرتے رہیں، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ک کہنا ہے کہ اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی تعاون اور مؤثر کاموں پر مبنی تعلقات ہیں، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور ملک جمشید الطاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں، ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تناور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا، ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی، دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی تعاون اور مؤثر کاموں پر مبنی تعلقات ہیں، مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 جماعتی اتحاد پی ڈی ایم نے چند مہینوں میں ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھالی جا رہی ہے، عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں