چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا روز نیوز ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا روز نیوز ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے روز نیوز ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔

روز نیوز ہیڈ آفس پہنچنے پر چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپر اور چیئرمین روز نیوز سردار خان نیازی نے سٹاف کے ہمراہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا استقبال کیا، چیئرمین پیمرا کو روز نیوز کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں چیئرمین پیمرا نے روز نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپر اور چیئرمین روز نیوز سردار خان نیاز ی اور روز نیوز کے اسٹاف نے روز نیوز ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کرنے پر چیئرمین پیمرا کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں