سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہر طرف تباہی، 1481 اموات

سیلابی ریلے سب کچھ بہا کر لے گئے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہر طرف تباہی کے ڈیرے ہیں، ملک بھر میں 1481 افراد جاں بحق ہو چکے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی مزید تفصیلات کے مطابق 11 لاکھ 85 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، 9 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے، 390 پل اور 12 ہزار 418 کلومیٹر سڑکیں متاثرہوئیں

دوسری جانب پورا بلوچستان تباہی کی داستان بیان کر رہا ہے، مزید 3 افراد دم توڑ گئے، صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 281 تک پہنچ گئی، 18 ہزار 783 مکانات خستہ حال ہو گئے، جبکہ 2 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

اُدھر شدید بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں بھی تباہی مچا دی، سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی، ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد آبادی متاثرہوئی، 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوئے، سڑکیں ریلوں میں بہہ گئیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے، دور دراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں