آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی جھڑپوں میں دونوں جانب کے 100 فوجی ہلاک

آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی جھڑپوں میں دونوں جانب کے 100 فوجی ہلاک

وسطی ایشیائی ملکوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں دونوں جانب کے 100 فوجی ہلاک ہو گئے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک روز قبل شروع ہونے والی سرحدی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ بندی چند منٹ بعد ہی ختم ہوگئی۔

آرمینیا کے وزیراعظم نے 29 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی 50 آذری فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا نے سرحدی فوجی مقامات پر مارٹرز اور گولیاں برسائیں، جبکہ آرمینیا کی وزارت دفاع نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج آرٹلری، مارٹرز اور ڈرونز سے فوجی و سول بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنا رہی ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والی یہ بدترین جھڑپیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین دو بڑی جنگیں ہو چکی ہیں، جبکہ متعدد چھوٹی سرحدی جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں