پرویز الٰہی کا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے 3 منصوبوں کا افتتاح

پرویز الٰہی کا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے 3 منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے 3 منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس میں ٹیوٹا کے 3 منصوبوں کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ ملتان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ نے ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کے لیے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں۔

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 37 ٹیوٹا اداروں کو 62 کروڑ روپے مالیت کی 43 بسیں فراہم کی گئی ہیں، 12 بسیں جنوبی پنجاب کے ٹیوٹا اداروں کو دی گئی ہیں، ان اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی، 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے بننے والے قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں 380 طلبہ کو تربیت دی جائے گی، قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی مدد سے طلبہ کو تربیت دینے کا انتظام ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لیدر ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں مانگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں