مغوی حسیب حمزہ 24 گھنٹے میں بازیاب، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جلد بازیابی کا حکم تھا

مغوی حسیب حمزہ 24 گھنٹے میں بازیاب، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جلد بازیابی کا حکم تھا

لاپتہ افراد مقدمے میں اہم پیشرفت اس وقت دیکھنے میں آئی جب اسلام آباد پولیس نے مغوی حسیب حمزہ کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرا لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے کے اندر بازیابی کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری حسیب حمزہ کو بازیاب کرا لیا ہے، اس ضمن میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹے کے اندر بازیابی کا حکم جاری کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد پولیس کی کوششوں کی تعریف کی،  والد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی بھرپور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جبکہ فیملی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی حسیب حمزہ کو 24 گھنٹوں میں بازیاب نہ کرنے کی صورت میں آئی جی، چیف کمشنر، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے سیکٹر کمانڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں