پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے ذمہ دار ممالک کا خمیازہ جھیل رہا ہے، راجہ پرویز اشرف

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے ذمہ دار ممالک کا خمیازہ جھیل رہا ہے، راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے ذمہ دار ممالک کا خمیازہ جھیل رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت بارشوں اور سیلاب کی صورت میں چکا رہے ہیں۔

اسپیکر ایوان زریں راجہ پرویز اشرف کے مطابق عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد بھی نہیں ہے، مگر موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے ، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے شدید ترین اثرات سے  نبردآزما ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیکرٹری جنرل اینتونیو گیوتیرس نے دیکھ لیا پاکستان کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے، اینتونیو گیوتیرس نے کہا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر پاکستان میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں