تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے، ڈی سی اسلام آباد کی سچی بات میں گفتگو

تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے، ڈی سی اسلام آباد کی سچی بات میں گفتگو

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اسلام آباد میں 14 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نجی زمین اگر سی ڈی اے کے پاس ہے تو یہ غلط ہے، ایل او پی کے بغیر والی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کی منتقلی رو ک دی جائے گی۔

عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسلام آباد میں دو جگہہوں سے پولیو کے سیمپل لیے جاتے ہیں، منڈی میں قیمتوں کو قابو کیلئے مجسٹریٹ باقاعدہ فرائض سرانجام دیں گے، ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، کئی سالوں سے کھیلوں کے میدانوں پر غیر قانونی قبضے چل رہے ہیں جن کو واگزار کرا لیا گیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ان خیالات کا اظہار روز ٹی وی کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کے ساتھ میں کیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں 14غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن ہاوسنگ سوسائیٹیوں پر پابندی عائد ہوئی انہوں نے پابندی کو چیلنج کیا ہوا ہے، پابندی کا شکار سوسائیٹیوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے، انھوں نے محض حکم امتناعی لیا ہوا ہے، تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں کی سنیارٹی لسٹ مانگ لی گئی ہے، ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی ضروری ہے، ایل او پی کے بغیر والی ہاوسنگ سوسائیٹیوں کی قانونی منتقلی رو ک دی جائے گی، اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ڈینگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے کُل ساڑھے چھ سو مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ڈینگی متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سپرے کیا جاتا ہے، ڈینگی وائرس پانی کھڑا ہونے سے پیدا ہوتا ہے، اسلام آباد میں دو جگہوں سے پولیو کے سیمپل لیے جاتے ہیں، یہاں پولیو سیمپل منفی آئے ہیں، سبزی منڈی میں ایک مریض کی تشخیص ہوئی، سبزی منڈی میں سے سی ڈی اے کچرہ اٹھاتی ہے، سڑک پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، سبزی منڈی میں ریڑھیاں سڑک کی بجائے فٹ پاتھ پر ہوں گی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عرفان نواز نے کہا کہ جو دوکاندار سرکاری نرخوں کے بغیر اشیا فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، اسلام آباد میں کُل 20 مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے۔

ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کئی کرکٹ کے میدان ایسے ہیں جن کے ساتھ چہل قدمی ٹریک موجود ہیں، کئی سالوں سے میدانوں پر غیر قانونی قبضے چل رہے ہیں جن کو واگزار کرا لیا گیا ہے، اسلام آباد میں موجود کچھ میدانوں میں کھلی جمز بھی ہیں، ان کھیلوں کے میدانوں کو کہیں بھی بیچنے کی بات نہیں ہو رہی۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی زمین کا ریکارڈ سروے آف پاکستان کمپیوٹرائزڈ کر رہا ہے، اسلام آباد میں اس وقت 16 پٹواری ہیں جبکہ نشستیں زیادہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں، نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں