نئی حکومت کے منتخب ہونے تک جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے، عمران خان

نئی حکومت کے منتخب ہونے تک جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے، عمران خان

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے منتخب ہونے تک آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ 85 نشستوں والا مفرور شخص کیسے آرمی چیف منتخب کر سکتا ہے؟، اگر مخالفین انتخابات جیت جاتے ہیں تو پھر اگلے سپہ سالار کا انتخاب وہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں میرٹ طے کرنے کے اہل نہیں ہیں، پھر کہتا ہوں آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وکلا کے ساتھ مشورے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو انتخابات کے انعقاد تک توسیع دینے کے لیے گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں