ارطغرل غازی کے عبدالرحمن سپاہی (جلال آل) سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان میں۔۔۔

ارطغرل غازی کے عبدالرحمن سپاہی (جلال آل) سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان میں۔۔۔

عہد ساز ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے عبدالرحمان سپاہی (جلال آل) سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلال آل کی طرف سے ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے، جس میں وہ سیلاب متاثرین بچوں کے ساتھ خوش گوار انداز میں گھل مل رہے ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ترکیہ زندہ باد! پاکستان زندہ باد!، پاکستان میں ہر تیسرا فرد سیلاب سے متاثر ہے، چار کروڑ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترک اداکار نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس بہت سے یتیم بچے ہیں، آگے بڑھیے! سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2868 پر پیغام بھیج کر 10 روپے بطور عطیہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں