پرویز اشرف: بڑھتی مہنگائی کا اعتراف، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان شدید متاثر

پرویز اشرف: ملک میں بڑھتی مہنگائی کا اعتراف، موسمیاتی سے سب سے زیادہ نقصان

اسپيکر قومى اسمبلى راجہ پرویز اشرف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنيا بھر میں مہنگائى سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، نیز پاکستان کو موسمياتى تبديلى کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، موسماتتی تبدیلی سے رونما آفات سے ترقی پذیر ممالک کا تنہا نمٹنا مشکل ہے۔

اسلام آباد میں عالمی یوم جمہوریت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپيکر قومى اسمبلى راجہ پرويز اشرف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ ہہیں، موسمیاتی تغیرات میں پاکستان کا حصہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت ہی کم ہے، لیکن اس کا بیشتر خمیازہ پاکستان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے بولے کہ مہنگائی سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

یوم جمہوریت کے حوالے سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستانی جمہوریت کا آغاز 1973 کے آئین کے نفاذ سے ہوا، ذوالفقار على بھٹو نے عوامی شعور بیدار کرتے ہوئے تمام شہريوں کو ووٹ کا حق دلایا۔

عالمی یوم جمہوریت کی تقریب سے اپنے خطاب میں سیکریٹری پارلیمینٹری وومین کوکس شاہدرہ رحمانى اور سینیٹر کرشنا کماری نے ملک میں جمہوريت کے فروغ کت لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں