ملک میں ادویات کی قلت نہیں، قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا، عبدالقادر پٹیل

ملک میں ادویات کی قلت نہیں، قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی قلت نہیں، ادویات کی قیمتوں مں اضافہ نہیں ہو گا، کل سے جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کی، انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کے باعث مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، لیکن کچھ سیاسی دوست قومی خدمت اورعوامی دکھ کو نہیں سمجھ رہے، وہ برانڈز کی مارکیٹنگ مں مصروف ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے ادوایات کی قلت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی دور میں 404 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، البتہ جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ادویات کے خام مال کی قیمتوں کا تعین بھی کریں گے، بڑی کمپنی کو ہنگامی حالت میں پیراسٹامول رجسٹرڈ کرنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں