رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی سے ہٹانا، مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی سے ہٹانا، مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی جیسے قومی ادارے کو چلانے کے اب قابل نہیں رہے، قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ فائنل میں حیران کن شکست سے ہر پاکستانی دلبرداشتہ ہے۔

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں حکمت عملی، بہتر ٹریننگ اور مینجمنٹ کا شدید فقدان ہے، ایشیا کپ کے فائنل میں یہ تمام خامیاں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمیز راجہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سرانجام دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ انھیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں