لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، خودکار ہتھیار برآمد

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، خودکار ہتھیار برآمد

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، سیکورٹی اہلکاروں نے خودکار ہتھیار برآمد کر لیے۔

لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس مبنی آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظمم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 4 امن دشمن انجام کو پہنچے، مرنے والے چاروں دہشت گردوں سے خودکار ہتھاںر بھی برآمد کیے گئے۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، علاقے مں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں