یوم بحریہ: آج 8 ستمبر کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم بحریہ: آج 8 ستمبر کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، یہ دن 8 ستمبر 1965ء کو پاک بحریہ کی لازوال قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر یوم بحریہ ملکی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے، جب 1965ء کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے سرفروشوں نے اپنی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

7 اور 8 ستمبر 1965ء کی شب پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے” آپریشن سومنات‘‘ کرتے ہوئے بھارت کی بندرگاہ ‘دوارکا’ پر بمباری کی، اس تیز تر اور چالاک آپریشن نے اہم ساحلی تنصیبات بشمول بھارتی ریڈار اسٹیشن اور ریڈیو بیکن کو تباہ و برباد کر دیا، جو کہ کراچی پر حملہ کے لیے بھارتی فضائیہ کے جہازوں کو رہنمائی فراہم کر رہا تھا۔

یوم بحریہ پاکستانی بحریہ کی واحد آبدوز ‘غازی’ کے تاریخی کارناموں کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے، جس نے 1965ء کی جنگ کے دوران اپنی بالادستی قائم رکھی، بھارتی بندرگاہ کے گرد و پیش میں اس کے ہونے سے نہ صرف بھارتی بحری جہازوں بشمول طیارہ برادر جہاز کو اُن ہی کی بندرگاہ میں محدود رکھا بلکہ وہ شمالی بحیرہ عرب کی جانب رُخ کرنے سے بھی خوفزدہ رہے۔

8 ستمبر کا یہ دن پاکستان کی بحری تاریخ میں سنہری باب کے طور پر رقم ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر و ترغیب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں