آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، کپتان بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان تخت پر براجمان

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، کپتان بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان تخت پر براجمان

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان تخت پر براجمان ہو گئے، جاری رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے سے پہلے جبکہ بابر اعظم پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی، جس کے مطابق محمد رضوان پاکستان کے کپتان بابراعظم کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلے پر آ گئے، محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 815 ہیں، انھوں نے جاری ایشیا کپ کے تین میچوں اب تک سب سے زیادہ 192 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم کو ٹی 20 کی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑ گئے، جس کے بعد وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے، پاکستانی کپتان 1155 دنوں تک ٹی 20 کے نمبر ون بلے باز رہے، ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے، انھوں نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی 20 رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر آ گئے، جبکہ بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر پر چلے گئے، آل راونڈروں کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، پہلے دس باؤلروں اور آل راؤنڈروں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں